تربت ڈپٹی کمشنر کیچ کا تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کا دورہ، ادویات و اخراجات کے لیے 10 لاکھ مالی امداد کا اعلان

 


تربت( ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے تھیلیسیمیا کیئر سینٹر تربت کا دورہ کیا، جہاں سینٹر کے عملے اور بورڈ ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر بورڈ ممبران محمد سلیم، روشن مجید، محمد علی، عمر حمزہ اور دیگر اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر کو تھیلیسیمیا سینٹر کی کارکردگی، درپیش مسائل اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے لیے 10 لاکھ روپے مالیت کی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ سینٹر کے روزمرہ کے اخراجات کے لیے ہر ماہ 2 لاکھ روپے دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

دورے کے دوران انہوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ وہ دیگر فلاحی اداروں اور فاؤنڈیشنز سے رابطہ کرکے تھیلیسیمیا کیئر سینٹر تربت کے لیے مزید تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post