قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹرپولیس قتل

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک)  قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جان بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر فداء احمد ولد خان محمد اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق اہلکار کی لاش کو قلات ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعد ازاں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سب انسپکٹر فداء احمد، قلات کے ڈپٹی کمشنر آفس کے علی محمد، دوست محمد کے بھائی اور قریبی رشتہ دار تھے۔ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post