خضدار ڈسٹرکٹ چیئرمین کے گھر پر دستی بموں سے حملہ

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار کے علاقے زہری چشمہ میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار اور نواب ثناء اللہ زہری کے قریبی ساتھی، صلاح الدین زہری کے رہائش گاہ پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ دستی بموں کے دھماکوں کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں نے شدید فائرنگ بھی کی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے صلاح الدین زہری کے گھر کو نشانہ بنایا۔

حملے کے وقت چیئرمین خود گھر پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث وہ حملے سے محفوظ رہے۔

توہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post