سوراب گرگٹ کے مقام پر المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی۔

 


سوراب (مانیٹرنگ ڈیسک) گرگٹ ایریا میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار امام بخش ولد محمد ابراہیم ساکن عزیز آباد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شعیب ولد محمد انیس قوم سرمستانی ساکن عزیز آباد اور زاہد ولد محمد رمضان ساکن دمب شدید زخمی ہوگئے تینوں افراد کا تعلق ضلع سوراب سے ہے۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا سوراب پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ٹرک کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post