ارماڑہ (ویب ڈیسک) پاکستانی فورسز نے مزید ایک اور نوجوان کو ارماڑہ کے قریب حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
ذرئع کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اقرار ولد جنگیان نامی نوجوان کو بھی دوران سفر ارماڑہ کے قریب تربت سے کراچی جاتے ہوئے جبری لاپتہ کر دیا ہے۔
اس سے پہلے خبر تھی کہ صغیر ولد غلام قادر کو فورسز نے تربت سے کراچی جاتے ہوئے حراست میں لیاتھا ،علاقائی ذرائع کے مطابق صغیر کے علاوہ اقرار کو بھی بس سے اتار کر لاپتہ کیاگیا ہے ۔