ساتھی شہید حفیظ بلوچ عرف حمل بلوچ کو قومی خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


بلیدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 23 فروری 2025 کو بلیدہ کے علاقے میناز بازار میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ کی فائرنگ سے شہادت نوش کرنے والے بہادر بلوچ فرزند سنگت حفیظ بلوچ عرف حمل ولد داود بی ایل اے کے سرمچار تھے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ  شہید سنگت حفیظ بلوچ کا تعلق بلیدہ میناز سے ہے۔ آپ 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی کا حصہ بنے۔ آپ بلیدہ سمیت پنجگور اور واشک کے درمیانی علاقے سبزکوہ کے محاذ پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سنگت حفیظ بلوچ ایک پرعزم، مخلص اور محنتی سرمچار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ جس روز آپ کو شہید کیا گیا، ان دنوں آپ بلیدہ میں ایک خاص تنظیمی مشن کا حصہ تھے۔

بلوچ لبریشن آرمی شہید سنگت حفیظ بلوچ عرف حمل کو قومی خدمات پر سلام پیش کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post