جعفر آباد پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،ہرنائی زردآلو میں فورسز کے سرویلنس ٹاورز پر مسلح افراد کا حملہ



 جعفر آباد ، ہرنائی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں پولیس کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ شب جعفر آباد میں قیدی شاخ شفیع آباد کے مقام پر پولیس چوکی کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
علاوہ ازیں  ہرنائی کے علاقے  زردالو میں پاکستانی فوج کی جانب سے سرویلنس کے مقصد سے لگائے گئے ٹاورز پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر کم از کم چار انتہائی بڑے اور دوربین کیمرے نصب ہیں۔ اس حملے میں ان کیمروں کو نقصان پہنچا ہے۔

علاقائی ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد آج بروز ۱۱ جون کو علاقے میں ہیلی کاپٹر آئے ہیں اور فضائی گشت کررہے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post