گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر اور ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد شناخت شاہ بخش ولد اسماعیل اور بخش اللہ ولد واحد بخش کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بخش اللہ کو ضلع گوادر سے اور شاہ بخش کو ضلع کیچ کے علاقے دشت سے حراست میں لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہ بخش اس سے قبل بھی 2019 میں جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکے ہیں، جب انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ کئی مہینوں تک لاپتہ رہے اور بعد ازاں رہا کیے گئے۔ موجودہ واقعہ ان کی دوسری جبری گمشدگی ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات ایک عرصے سےتشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بنے ہوئے ہیں۔