ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز کے زیرحراست 3 افراد کی لاشیں برآمد

 


ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے تین زیر حراست افراد کو ایک جعلی مقابلے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پیارا کالونی میں تین جبری گمشدہ افراد کو قتل کر کے ان کی نعشیں پھنک دیئے۔

مذکورہ افراد کی شناخت علی بیگ ولد پاہی بگٹی، یوسف عرف وڈو ولد شاہنوازا بگٹی اور زاہد ولد عثمان بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے ۔

زاہد بگٹی اور یوسف عرف وڈو بگٹی کو پچھلے سال اٹھارہ اکتوبر جبکہ علی بیگ بگٹی کو اس سال انیس مارچ کو ڈیرہ بگٹی شہر سے پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور زیرحراست افراد کے قتل میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post