کوئٹہ، کیچ مزید دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع کیچ سے مزید دو افراد کے جبری گمشدگیوں کے کیسز روپورٹ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

حراست میں لیے گئے نوجوان کی شناخت عنایت اللہ ولد عبداللہ کے نام سے ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے، سے تھا۔

‏علاوہ ازیں  پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے کلاس ششم کے طالب علم عمیر لانگو ولد خورشید سکنہ کوئٹہ سریاب  کو رواں مہینے 21 تاریخ  کی رات کے دو بجے کے قریب ان کے گھر پر چھاپہ مار کر اغوا کرلیا جوکہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

یاد رہیں عمیر ایک کمسن کلاس 6th کے طالب علم ہیں ۔

لواحقین نے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post