قلعہ عبداللہ ،چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلعہ عبداللہ تحصیل گلستان میں غبیزئی قبائل کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق، چار افراد زخمی ہو گئے ۔جاں بحق افراد کی شناخت حضرت ولد سیف الدین اور ایک نامعلوم سے ہوا ہے،
ھلاک اور زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،مزید انتظامیہ تحقیق کر رہی ہے۔
علاوہ ازین چاغی میں بلوچستان افغان سرحدی علاقے ڈاک کے قریب سحرا سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق دونوں افراد شدید گرمی کی وجہ سے راستہ بھٹک کر پیاس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں ،دونوں لاشوں کو چاغی لیویز نے نوشکی انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔