جیونی میں فائرنگ کرکے مخبر سمیر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ7 مئی کو رات ساڑھے نو بجے ہمارے سرمچاروں نے جیونی تلسر بازار میں فائرنگ کرکے ایک اہم مخبر سمیر ولد فضل کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص قابض فوج و خفیہ ایجنسیوں بلخصوص کوسٹ گارڈ اور ملٹری انٹیلیجنس کا ایک انتہائی خاص کارندہ تھا۔ گھروں میں چھاپوں، نوجوان کی جبری گمشدگیوں، فوجی آپریشنز میں مخبری، کوسٹ گارڈ کی ایماء پر مقامی لوگوں کو مالی تعاوان دینے سمیت دیگر کئیں قومی و سماجی بدکاریوں میں ملوث تھا۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ مخبر سمیرکو اس سے قبل تنظیم نے دو مرتبہ تنبیہ کرچکا تھا  مگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

ترجمان نے آخر میں کہاہے کہ جیونی و گردونواح میں سرگرم تمام مخبر بی ایل اے کے نشانے پر ہیں جو عنقریب اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post