کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان کے مختلف علاقوں سانگان، جالڑی اور گردونواح میں آپریشن جاری ہے جبکہ اس دوران زمینی فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔
فورسز کی جانب سے مسلسل ان علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہے۔
دوسری جانب زامران اور پروم پنجگور کے درمیانی پہاڑی علاقوں میں فوج کشی جاری ہے اور جنگی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے جبکہ کچھی میں مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس طرح ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹویو میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے نصب کیئے گئے گیس کنوے کے مین وال کو دھماکے میں نشانہ بنایا ۔
جبکہ گذشتہ شب کچھی کے علاقے حاجی شار میں نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ٹاور کی مشینری کو نقصان پہنچا ۔
دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ کردیا۔
حملہ زامران کے علاقے کٹگان میں کیا گیا، جہاں مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تاحال حکام نے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے