بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 4 افراد جبری لاپتہ،مند مسلح جتھے نے ایک شخص کو قتل کردیا

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں پاکستانی فورسز نے مزید دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزین ولد شاہنواز سمالانی کو شاہرگ سے جبکہ ربنواز ولد علی نواز سمالانی کو شاہرگ کے علاقے کھوسٹ سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین نے دونوں افراد کی بحفاظت


بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

خضدار کوڑاسک میں پاکستانی فورسز نے ظفر اللہ ولد غلام نبی نامی نوجوان کو کیمپ بلانے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔جبکہ پنجگور سے پاکستانی فورسز نے چنگیز ولد یعقوب نامی نوجوان کو رواں مہینے کی 26 تاریخ کو حراست میں لے کر


نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ادھر مند میں مسلح سرکاری جتھے کے کارندوں نے لیویز اہلکار مزار کو قتل کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید ذہنی کرب اور بے یقینی کا شکار ہیں۔

لواحقین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post