تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کیچ کے علاقے تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں رات گئے دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے چھاپے مارے جس کے دوران 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق رات تقریباً 4 بجے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی جس کے بعد صبح 5 بجے تک شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے فوری طور پر علاقہ کا محاصرہ کیا اور قریبی آبادی میں گھروں کی تلاشی لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے ڈنک میں کارروائی کے دوران مبینہ طور پر دو افراد کو ہلاک کیا، تاہم تربت پولیس یا دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب تربت کے علاقہ جوسک سے بھی دو افراد کے مارے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔