پنجگور پاکستانی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

 


پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر ایک بجے کے قریب پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سامان لینے آئے تھے۔

حملے میں دونوں فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post