پنجگور سمیت، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال میں مظاہرہ بی وائی سی سربراہ سمیت دیگر کی رہائی کا مطالبہ



 شال( مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے کال پر جمعہ کے روز پنجگور میں بھی ایک بار پھر، ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیاگیا ۔  مظاہرین نے کہاکہ پنجگور کے لوگ سڑکوں پر اس لئے دوبارہ  نکل آئے ہیں، اور BYC لیڈروں ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، سمی دین بلوچ، بیباگر بلوچ، اور کوئٹہ میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار سینکڑوں مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کر تے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بلوچ عوام انصاف اور آزادی کی جدوجہد میں متحد ہو کر خاموش رہنے سے انکاری ہیں۔

علاوہ ازیں کشمور BYC کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیاگیا ۔مظاہرین نے کہاکہ ہم BYC کی قیادت کی غیر قانونی حراست کیخلاف سڑکوں پر نکلے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں رہا کیاجائے ۔

دریں اثناء کاٹھور، ملیر میں ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی، جہاں سیکڑوں بلوچ خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، جس میں BYC کی قیادت اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور ریاستی جبر کا مقابلہ کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ  بلوچ عوام خاموش رہنے سے انکاری ہیں- ہماری جدوجہد جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post