کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت شہر میں دھماکوں کیساتھ شہر میں مسلح افراد کی گشت، مستونگ اور بولان میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد کی ناکہ بندیاں جاری جبکہ سامی کے علاقے میں فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے سامی میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
سبی میں کرمو وڈ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
کوسٹل ہائی وے پر بھی مسلح افراد کی ناکہ
بندی جاری ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی
ڈیرہ مراد جمالی میں اسی مقام پر معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
تربت شہر متعدد دھماکوں کے بعد مسلح افراد کی گشت جاری، مختلف مقامات پر ناکہ بندی تاحال جاری ہے ۔
چمن میں لیویز فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔