مجھے اپنے صحت و زندگی کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے تاہم مجھے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سلامتی کی بہت تشویش ہے کیوں کہ وہ بیمار ہیں۔ ۔ بیبو بلوچ

 


شال ( ویب ڈیسک)  بلوچستان کے مرکزی شہر  شال سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غفار بلوچ نے کہاکہ  آج میں اور بیبو بلوچ کی والدہ مریم بلوچ نے بیبو بلوچ سے ہدہ جیل میں ملاقات کی۔ بیبو نے کہا کہ مجھے اپنے صحت و زندگی کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے تاہم مجھے  ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سلامتی کی بہت تشویش ہے کیوں کہ وہ بیمار ہیں۔

غفار بلوچ کے مطابق بیبو نے انہیں بتایا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو  مختلف طریقوں سے ہراساں کیاجارہا ہے۔ فرض شناس اور قانون پسند جیل اہلکاروں کا تبادلہ کیا جارہا ہے ۔

انھوں نے کہا مشکوک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اور کمرے کے باہر اردگرد کیمرے لگائے جائے جارہے ہیں ۔ خفیہ کیمروں سے نقل و حمل پر مانیٹرنگ اور مشکوک افراد لگانے پر کام کر رہے ہی۔ خوراک وغیرہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مشکوک حرکات و سکنات سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

غفار بلوچ کے مطابق بیبو بلوچ نے تمام انسان دوست، قوم دوست، وطن دوست عوام، انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی زندگی کو محفوظ بنانے اور کارکنوں کے رہائی کیلیے کردار ادا کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post