آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان مشکے سے لاپتہ ہونے والے مزید جبری لاپتہ افراد کی نعشیں فورسز نے پھینک دیئے ۔ جن کی شناخت ظہیر ولد نیاز محمد، ارشاد ولد عبدالواحد، سیف ولد عبدالطیپ اور توصیف ولد عظیم کے ناموں سے ہوا ہے۔ ان چاروں کو گزشتہ ماہ 28 فروی کی رات پاکستانی فورسز نے مشکے کے مختلف مقامات سے پانچ دیگر نوجوانوں کے ہمراہ اغوا کیا تھا۔
بعد ازاں جبری گمشدگی کے تین چار روز بعد لاپتہ ہونے والے چار نوجوانوں محراج ولد نیاز محمد (آج قتل ہونے والے ظہیر کے بھائی )، کامران والد محمد عالم ،مومن اسلم اور حفیظ کو قتل کرکے انکی نعشیں پھینک دیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق چند روز قبل پاکستانی فوج نے گجر بازار میں دانستہ یہ افواہ پھیلادیاتھا کہ ظہیر نیاز، ارشاد واحد، سیف اور توصیف مسلح گروہوں کے رکن ہیں اور انہیں ہمارے حوالے کریں ۔
فورسز کے اس پروپیگنڈہ کے بعد لواحقین تشویش میں مبتلا تھے ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے چار نوجوانوں کو فورسز نے قتل کردیا تھا ، انھیں بھی جعلی مقابلے میں مارنے کیلے راہ ہموار کیاجارہاہے ۔