سوراب ( ویب ڈیسک) بلوچستان ضلع سوراب تحصیل دشت گوران کے کلی بڈازئی کے دو رہائشی 11 / 12 سالہ کمسن بچے امیر بخش ولد دوست محمد سراج احمد ولد دادو خان قبیلہ سناڑی زہری سکنہ کلی بڈازئی دشت گوران صبح اپنے بھیڑ بکریاں آزامرچھاپی پہاڑ پر چرانے لے کر گئے تھے دونوں کمسن بچے ندی کے گہرے پانی میں گر کر ڈوب گئے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ نعشیں نکال لیں ۔