بلوچستان کے مرکزی شہر شال سمیت مختلف اضلاع میں فورسز پر بم حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ھلاک 17 زخمی

 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مرکزی شہر شال  ڈبل روڈ  بڑیچ مارکیٹ کے قریب پولیس گشتی موبائل کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ھلاک 22 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹراما سینٹر میں 17 زخمی افراد اور 2 نعشیں  لائے گئے ہیں ،زخمیوں کی شناخت  احمد خان 14 سال ،سر گل  50 سال،جمیل  19 سال،محمد حسین 45 سال،شفیق احمد 50 سال،عبدالرازق 36 سال،حیات اللہ
،عطا۶ اللہ،حبیب اللہ 30 سال،بلال،
کامران  30 سال،خلیل احمد35 سال،
نور احمد 45 سال،فراز 30 سال,یسین 19 سال،اور دیگر دو نامعلوم شامل ہیں جوکہ زخمی ہیں ۔ ھلاک ہونے والے ایک کی شناخت جبار اور دوسرا نامعلوم ہے کے ناموں سے ہوا ہے ۔

علاوہ ازیں نوشکی کے علاقہ کیشنگی پاچنان کے مقام پر نامعلوم افراد نے قابض فورسز چوکی پر میزائل داغے جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

ادھر  تربت میں نیوی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔ دشت کھڈان میں پاکستانی فورسز پر  مسلح افراد نے  حملہ کردیا ،اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی، قلات‬ ٹول پلازہ کے قریب پاکستانی فورسز  گاڑی کو بم  دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے  ۔

گوادر ایئرپورٹ روڈ پر گریڈ میں قائم فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے گذشتہ رات  حملہ کردیا ۔

مستونگ شال کراچی مرکزی شاہراہ پر دتو کے قریب پل کے نیچے بم کی اطلاع، پولیس نے دونوں اطراف سے ٹریفک کو روک لیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کرلیاگیا۔

مذکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post