مستونگ نوجوان کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ، اہل خانہ کرب میں مبتلا

 

مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ مسلح ویگو سواروں نے نوجوان کو اغوا کرلیا ، تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز شام تقریباً پانچ بجے، جھولے لال جنرل اسٹور، میجر چوک مستونگ کے قریب سے
حاجی میر احمد محمد شی سکنہ عزیزآباد کے 22 سالہ بیٹے کو
  مسلح افراد نے دو ویگو گاڑیوں میں گھیر کر زبردستی ساتھ لے گئے۔ اغوا کار سادہ لباس میں ملبوس تھے اور نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

تاحال مغوی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، ہے جس کے باعث اہل خانہ شدید اضطراب اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے اغوا کے اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکام سے فوری کارروائی اور نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post