خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران گرلز شاپنگ بازار سے پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک نوجوان مبارک سیاہ پاد کو جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔
ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہےکہ خفیہ اداروں نے خاران گرلز بازار میں آکردرزی مبارک سیاپاد کو اس وقت اغواء کیا جب وہ اپنے دکان میں تھا، خفیہ اداروں کے اہلکار تین گاڑیوں میں آئے جوکہ سول ڈریس میں تھے۔لاپتہ نوجوان کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔