نصیر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع نصیرآباد میں اُچ پاور کے قریب قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں آواران کے علاقے بزداد میں مسلح افراد نے گزشتہ رات لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام اسلحہ و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔