آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کےترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ و آواران میں دو مختلف حملوں دشمن کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
یکم جنوری 2025 رات بارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انھوں نے کہاہے کہ حملہ اس وقت کیاگیا جب قابض فورسز کے اہلکار نئے سال کے جشن میں مصروف تھے۔ حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان کا سامناکرنا پڑاہے۔
سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت اس وقت کا انتظار کیا کہ جب دشمن نئے سال کا جشن منانے کی تیاریوں میں مشغول تھا۔
ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے ٹیکٹیکل ٹیم نے آج شام چھ بجے آواران کے علاقے جھاؤ ،دارو کوچگ میں قائم قابض پاکستانی کیمپ کے پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن کے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔