جھل مگسی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گنداواہ کے علاوہ گہیلاشار میں ملزم نے فائرنگ کرکے عبدالمجید کو قتل جبکہ ان کے داماد محمد حنیف کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، نعش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
علاوہ ازیں لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو سگی بہنیں موقع پر ھلاک ہو گئیں، جبکہ ان کا بھائی حادثے سے محفوظ رہا۔ حادثہ ناصرآباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملا افضل اللہ داد زئی کی بیٹیاں اور ان کا بھائی موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے۔ ٹریکٹر کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں دونوں بہنیں موقع پر ہی ھلاک ہو گئیں۔ حادثے کے وقت بھائی محفوظ رہا۔
ادھر خضدارلزو میں فائرنگ دو سگے بھائی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق خضدار یوسی لزو میں گزگی مینگل قبیلے کے دوگروہوں میں فاٸرنگ کا تبادلہ دو سگے بھاٸیوں مہراللہ گزگی اورنعمت اللہ گزگی مینگل شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گٸی ۔