نوشکی ،دکی ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی اور دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملو میں نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق نوشکی غریب آباد بائی پاس کے قریب پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایاگیا۔
اطلاعات ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری گذشتہ شب ضلع دکی میں گھات لگانے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب دس سے زائد گاڑیوں کے قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
مذکورہ دونوں حملوں کے حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔