امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر سینکڑوں افغان مہاجرین کے لیے پروازیں منسوخ

 


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباﹰ 1700 افغان شہریوں کو اجازت کے باوجود امریکہ آنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
 اس فیصلے نے بطور پناہ گزین امریکہ میں آباد ہونے کے منتظر ہزاروں دیگر افغانوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

 ایک امریکی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہےکہ گروپ میں بچے بھی شامل ہیں ،جو امریکہ میں اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملنے کے منتظر ہیں ،اور وہ افغان شہری بھی جنھیں طالبان سے انتقام کا خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے سابق امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کا ساتھ دیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post