مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ بلوچ نیشنلٹ آرمی بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے مستونگ میجر چوک پر آئی ایس آئی کے آلہ کار اختر محمد عرف ملک ولد رستم کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
انھوں نے کہاہے کہ اختر محمد کافی عرصے سے مستونگ سراوان ٹاؤن اڈے میں پاکستانی آئی ایس آئی کے دفتر کے قریب رہائش پذیر تھے ، اور آئی ایس آئی کے اہم آفیسر زین نامی ایجنٹ کے لیے کام کررہےتھے۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز، تنصیبات، اور ان کے ایجنٹوں سے دور رہیں کیونکہ وہ ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔
بلوچ نیشنلسٹ آرمی بلوچستان کے حصول تک پاکستانی فورسز، ایجنٹوں، اور تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔