شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، اسپنی روڈ پر گیس بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے سڑک بلاک کردی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی سے گھریلو زندگی مفلوج ہو چکی ہے، اور کھانے پکانے سمیت روزمرہ کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔
