پسنی میں چرواہن روڈ حادثہ اور حب میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ھلاک

 


گوادر  (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع  گوادر ایم ایٹ شاہراہ پر گاڑی نے چرواہن کو کچل ڈالا، خاتون موقع پر دم توڑ گئی حادثہ کلانچ کے علاقہ نلینٹ شم میں پیش آیا، آمدہ اطلاعات کے مطابق کلانچ کے علاقہ نلینٹ شم کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ پار کرنے والی چرواہن کو تیز رفتار سرف گاڑی نے کچل دیا، خاتون موقع پر دم توڑ گئی، خاتون اپنی بکریاں چرانے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی، متوفی کی شناخت (ش) زوجہ مجاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔

علاوہ ازیں حب کے ساحلی علاقے گڈانی سے بدھ کی شب بریکنگ یارڈ سے  گڈانی شہر جانے والی مین سڑک حویلی ہوٹل کے قریب سڑک کنارے سے ایک شخص کی نعش ملی ہے ۔

پولیس کے مطابق نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت اسکی جیب سے برآمد دستیاویزات سے شہداد پور سندھ کے رہائشی پیارو ولد حسیب اللہ کے نام و پتہ سے ہوا ہے ۔

پولیس کے مطابق نعش چادر میں لپٹا ہوا تھا ، پولیس کے مطابق اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متوفی کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوا ہے ۔ پو لیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post