کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ دازن میں پاکستانی وحشی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناکر ظریف ولد اومر نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
بعد ازاں کیمپ میں تشدد کا نشانہ بناکر اسے انجکشن لگاکر قتل کرکے نعش لاکر گھر کے قریب پھینک دیا۔
نعش برآمد ہونے کے بعد لواحقین علاقہ مکینوں نے نعش لیکر احتجاجا تربت پہنچ گئے ۔
انھوں نے کہاہے کہ جب تک انھیں انصاف نہیں ملتا انکا احتجاج جاری رہے گا اور وہ نعش نہیں دفنائیں گے ۔
انھوں نے علاقائی سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں کارکنوں سمیت تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ نسل کشی کیخلاف ان کا ساتھ دیکر احتجاج کا حصہ بنیں ۔