گورکوپ آئی ای ڈی حملے پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے گئے - بی ایل اے

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچایا۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمک کے مقام پر دن بارہ بجے کے قریب قابض فوج کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

انھوں نے کہاہے کہ  ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح سویرے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کے قریب آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post