گوادر پانوان میں پاکستانی فوج کی چڑھائی ، 8 افراد گرفتار ، گذشتہ شب سے گاؤں محاصرے میں ہے

 


گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر کی تحصیل جیمڑی کے گاؤں پانوان کو گذشتہ شب سے پاکستانی فوج نے محاصرے میں لیا ہے ، درجنوں افراد حراست میں لیے گئے ہیں جن میں اب تک 8 افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق ، گذشتہ شب سے گاؤں محاصرے میں ہے ، پاکستانی فوج گھر گھر تلاشی لے رہی ہے اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کم ازکم 8 افراد کو پاکستانی فوج نے حراست میں لیا ہے جن میں صمید ، زھیر ولد حسن ، عمران ولد محمد ، حسن ولد عزیز ، پیرجان ، لیاقت سروزی اور اس کا ایک بیٹا شامل ہیں۔

اب تک پاکستانی فوج گاؤں میں موجود ہے اور کوہ سر بازار ( حاجی فیض میتگ ) میں تلاشی لے رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے گرفتاریوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج گرفتاریوں کے بعد زیرحراست افراد کو جبری لاپتہ کرتی ہے اور لواحقین کو ان کے بارے میں کسی بھی طرح کے معلومات فراہم نہیں کیے جاتے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post