کیچ پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ میتاب سے پاکستانی فورسز نے وھاب ولد سخیداد ،  سمیر ولد سخیداد سکنہ میناز بلیدہ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

لواحقین کے مطابق انھیں اس وقت حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا گیا  جب وہ شکار کھیلنے گئے تھے ۔ 

لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، انھیں فورسز نے دودن قبل حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا ،کیوں کہ جب لواحقین نے فورسز کیمپ جاکر پوچھا تو انھیں بتایا گیا کہ ہمارے پاس ہیں تفتیش کرکے جھوڑ رہے ہیں ،مگر اب اپنی بیان سے مکر گئے ہیں کہ ہمیں ان کے بارے معلومات  نہیں ہیں ۔ 

آپ کو علم ہے اس سے پہلے بھی سمیر کو فورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post