کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولان ولان کے علاقے سنی میں گاؤں مہسر کے قریب چوروں اور عوام کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فائرنگ سے دو چور موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
بولان لیویز انتظامیہ نے نعشیں تحویل میں لیکر مزید کارروائی کے لیے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاگیا۔جہاں ڈاکوؤں کی شناخت نور خان ولد کھبڑ خان اور عبیداللہ ولد اللہ داد کے نام سے ہواہے۔
علاوہ ازیں لسبیلہ کے صنعتی شہر حب بھوانی ،شاہ پمپ کے قریب فائرنگ سے علی نواز میروانی نامی شخص قتل ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس کو گھر کے پاس تین خالی گولیوں کے خول ملے ہیں ۔
دریں اثناء قلات روڈ حادثے میں ھلاک ہونے والے پروٹوکول آفیسر اعجاز زہری کی ننھی گڑیا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی ۔