کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی مند کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ نو دنوں سے مند مھیر میں بیٹھے متاثرہ لواحقین کو مذاکرات کے نام علاقائی نمائندگان اور انتظامیہ کی جانب ہراساں کیا جارہا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ آج صبح سے انتظامیہ سمیت ایف سی کی جانب دھرنے میں بیٹھے پُرامن مظاہرین کو معاصرہ کرکے ہراساں کیا جارہا ہے جو قابلِ تشویش ہے
اگر دھرنے میں بیٹھے متاثرہ خاندان کو کچھ نقصان ہوا یا ان پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو زمہ دار علاقائی انتظامیہ اور نمائندگان ہونگے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ مند کے باشعور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ ریاستی جبر اور قبضہ گیریت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں متاثرہ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہوجائے اور اپنی قومی فرض ادا کریں ۔