نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی زرین جنگل کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے گزشتہ رات حملے میں نشانہ بنایا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
حکام نے اس حوالے سے تاحال تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔