نصیر آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی نصیر آباد زون کی جانب سے بلوچ عوام پر ظلم، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
بتایا جارہاہے کہ نصیر آباد پولیس کی جانب سے روکے جانے کے باوجود نصیرآباد کے لوگوں نے بلدیہ گراؤنڈ سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی ، مگر پریس کلب پہنچنے سے پہلے پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔
اس دوران مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جہاں اس سے قبل کراچی، حب چوکی، خضدار، تربت، پنجگور، خاران، کوئٹہ، نوشکی، دالبندین و چاغی شہر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا ۔