مستونگ سانحہ کی مذمت کل کے پہہ جام کو بی این پی نے موخر کردیا ہے ،ترجمان

 


کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں مستونگ کے دالخراش واقعے پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں 7 افراد کی شہادت اور35سے زائد افراد جن میں طلباء و طالبات بھی شامل ہیں کا زخمی ہونا کسی المیہ سے کم نہیں ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ  دالخراش واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے حکومتی ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے کٹہرے تک پہنچائیں ۔

ترجمان نے  بیان میں سانحہ مستونگ کے بعد کل 2نومبر کی پہیہ جام ہڑتال کو منسوخ کر کے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ، اور کہاہے کہ پارٹی بیان میں پارٹی رہنماوں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زخمیوں کی جس حد تک ممکن ہو سکے ان کی مدد کریں اور ھلاک افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہو کر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں ۔

 پارٹی بیان میں مزید کہا گیا کہ پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا-




Post a Comment

Previous Post Next Post