ہرنائی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع کوہلو، ہرنائی میں مسلح افراد نے کوئلہ لیجانے والے ٹرکوں کی سکیورٹی کیلئے موجود پاکستانی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملہ کافی شدید نوعیت کا تھا، حملے کے بعد فورسز کی کمک کیلئے قریبی کیمپوں سے فورسز روانہ ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ سے ہیلی کاپٹروں کی آمد کی بھی اطلاعات ہیں ۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی ہے۔