قلات، جوہان میں کیمپ اور شاہ مردان کے علاقے میں فوجی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

 


قلات (مانیٹرنگڈیسک) بلوچستان ضلع قلات میں جوہان فوجی کیمپ اور شاہ مردان میں مسلح افراد نے چوکی کو نشانہ بنایا ۔ 

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر راکٹ سے حملہ کیا۔

حملے کے بعد فورسز و دیگر اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ابتدائی کاروائی شروع کردیا۔

علاوہ ازیں ایک روز قبل قلات کے علاقہ  شاہ مردان میں بھی مسلح افراد نے فورسز  چوکی کو نشانہ بنایا تھا۔

جہاں  حملہ بڑے ہتھیاروں سے دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا تھا ۔

فورسز کیمپ اور چوکی پر حملوں  کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post