کوئٹہ( آئی ایس پی آر) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے تمام فوجی اہلکاراور آفیسران کی نماز جنازہ آج کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور عسکری و سویلین حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تدفین کے بعد سی او اے ایس نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور المناک واقعے کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ سی او اے ایس نے انھیں اچھی علاج کرنے کی یقین دلائی ۔
انھوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ شہر میں اتنی بڑی آرمی کی چوکیاں وسائل خرچہ کرنے باوجود ہم نوجوانوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے ۔
انھوں نے وزیر اعلی کی سرزنش کی اور کہاکہ وہ بتائیں انھیں کیوں بٹھایا گیا ہے
آئے روز انکے ناک نیچے نوجوان مارے جارہے ہیں ۔