روس ( ویب ڈیسک ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکہ کے واقعے پر پاکستان سے تعزیت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش حملے کے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
روسی صدر کا تعزیتی پیغام کریملن کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کے افسوسناک واقعے اور سانحے پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں ھلاک فوجی آفیسرں اور عام شہریوں کی ھلاکت والے پر تعزیت کرتا ہوں، روس پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کے خلاف تعاون کرے گا۔
روسی صدر نے واقعے کو بربریت قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، امید ہے سفاکانہ عمل مین شامل افراد کو اُن کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
پیوٹن نے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا بھی کی ہے۔