مند گھروں پر ایف سی کے قبضہ کیخلاف چار روز سے دھرنا جاری ہے ،لواحقین کو کچھ ہوا تو زمہ دار علاقائی انتظامیہ ہوگا۔ بی وائی سی



کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان ضلع کیچ مند زون بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہمند کے علاقے مھیر میں  گزشتہ چار روز سے ریاستی جبر اور قبضہ گیریت کے خلاف لواحقین کا دھرنا جاری ہے.

انھوں نے کہاہے کہ  دھرنے میں بیٹھے لواحقین کا کہنا ہے ایف سی نے بزور طاقت گزشتہ پانچ سال سے ہمارے گھر پر قبضہ جما کر اپنا فوجی کیمپ بنایا ہوا ہے.روز اول سے لیکر آج تک کئی بار ہم نے علاقائی انتظامیہ سمیت با اثر میر و متعبروں سے اپنا التجاء پہچایا ہیکہ ہمارے گھر کو ایف سی سے خالی کرنے میں ہماری مدد کریں. لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود ریاست اپنی طاقت اور بندوق کی زور سے ہمارے گھر کو خالی کے لیے تیار نہیں ہے۔ 

ترجمان نے کہاہے کہ آج احتجاج میں بیٹھے لواحقین کا دھرنے دیے ہوئے چوتھا دن ہیں چار دن گزرنے کے باوجود علاقائی انتطامیہ کی جانب لواحقین کو انصاف نہیں ملا لواحقین کے مطالبات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوا. اور آج ریاست کی پشت پنائی میں کچھ علاقائی میر متعبروں نے لواحقین کو ڈرا دھمکا کر راستہ کو ٹریکٹر کے زریعہ کھولنے کی کوشش کی گئی دھرنے میں بیٹھے لواحقین کے ساتھ تلخ کلامی کی گئی جسی ہم شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہیں کہ دھرنے میں بیٹھے لواحقین کو کچھ ہوا تو اس کا زمہ دار علاقائی انتظامیہ ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post