کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے نوشکی میں تین مختلف کاروائیوں میں مرکزی شاہراہ پر سنیپ چیکنگ، لیویز فورس کا اسلحہ اور تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا جبکہ قلات اور گوادر میں دو کاروائیوں میں سرمچاروں نے ایک مخبر و آلہ کار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب زرین جنگل کے مقام پر شاہراہ پر قائم قابض پاکستان کی لیویز فورس کے ایک چوکی کو قبضے میں لیکر موجود اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ سرمچاروں نے لیویز فورس کا اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی اپنی تحویل میں لے لیا تاہم اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے ناطے بعدازاں بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔
ترجمان نے کہاہے کہ اس دوران سرمچاروں کے دوسرے دستے نے شاہراہ پر ایک گھنٹے سے زائد گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کی جبکہ سرمچاروں کے تیسرے دستے نے ایک استحصالی کمپنی کے پروجیکٹ پر کام کرنے والے پانچ اہلکاروں کو حراست میں لی لیا اور کمپنی کے مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔مذکورہ زیرحراست اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوجی کے ایک آلہ کار و مخبر کو ہلاک کردیا۔ یہ آلہ کار پاگل کے بھیس میں منگچر میں قابض فوج کیلئے مخبری کررہا تھا۔
بی ایل اے کی انٹیلی جنس ونگ "زراب" مذکورہ آلہ کار پر نظر رکھے ہوئے تھی، زراب کے معلومات کے مطابق مذکورہ آلہ کار منگچر میں پاکستانی فوج کیلئے مخبروں اور آلہ کاروں کا نیٹورک تشکیل دے چکا ہے۔ اس نیٹورک سے منسلک تمام افراد بی ایل اے کے نشانے پر ہونگے۔
انھوں نے کہاہے کہ ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر شہر میں ڈھور چوک کے قریب قابض پاکستانی فوج کے مخبروں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں ایک آلہ کار زخمی ہوگیا۔ مذکورہ آلہ کار حجام کی دکان میں قابض فوج کے پیرول پر مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔