خضدار کے علاقے نوا میں ڈیم پر کام کر نے والے مشینریوں کو نذرآتش کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی این اے



خضدار ( نامہ نگار ) بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ضلع خضدار  کے گاوں نوا میں جمعہ کی صبح  4 بجے ہمارے سرمچاروں نے ڈیم بنانے والے سائیٹ پر حملہ کر کے  مشینریوں کو نذرآتش کر دیا جن میں ایک ایکسیویٹر، ڈمپر اور ڈوزر شامل تھے ۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم تعمیراتی کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ سامراجی پروجیکٹ بلوچ زمین پر کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

بلوچ نیشنلسٹ آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج انکے ہمنواؤں اور سامراجی پروجیکٹ کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post