فری بلوچستان موومنٹ کا جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے نیدرلینڈز میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

 


ایمسٹرڈیم (نامہ نگار) جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے 30 اگست 2026 کو ایمسٹرڈم ڈام اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ احتجاج دوپہر 14:30 سے شروع ہو کر شام 16:00 تک ختم ہو گی
اس احتجاج کا بنیادی مقصد بلوچستان میں قابض ریاستوں، پاکستان اور ایران، کی جانب سے بلوچ قوم پر جاری مسلسل مظالم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور روزمرہ کی بنیاد پر ہونے والی جبری گمشدگیوں کی جانب عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مبذول کرانا ہے
مظاہرے کے دوران 11 اگست کی رات سوراب کے علاقے گدر میں قابض پاکستانی فوج کے JF 17 جیٹ طیاروں کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری کے حوالے سے یہاں کے لوگوں کو آگاہی دی جائے گی،

بلوچستان پر غاصبانہ قبضہ ہی ان تمام مظالم کی بنیادی وجہ ہے، جہاں بلوچ طلبہ، سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کے ساتھ ساتھ بستیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے

فری بلوچستان موومنٹ تمام آزادی پسندوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتی ہے کہ وہ 30 اگست کو ڈام اسکوائر ایمسٹرڈم میں اس احتجاج میں شرکت کریں اور بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم اور جبری گمشدگیوں کے خلاف انسانیت کا ساتھ دیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post