وزیرستان فوج کشی جاری، 4 ہلکاروں سمیت 9 افراد ھلاک ،آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی




پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی کرتے ہوئے 5 افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی کشی کے دوران مسلح افراد کے جھڑپ میں متعدد اہلکار ھلاک جبکہ 5 مسلح افراد مارے گئے ہیں ۔

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں فوج کشی دوران  فورسز اور مسلح افراد درمیان جھڑپ ہوئی  اور فائرنگ کے تبادلے  چار اہلکار ھلاک جبکہ  5 مسلح  افراد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے پانچ مسلح افراد کے تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں تاہم فوجی آپریشن دوران مارے جانے والا اہلکاروں کے نام  نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ بتائے ہیں ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہےکہ علاقے میں اب بھی فوج کشی جاری ہے ۔

دوسری جانب پانچ افراد کے مارے جانے کے حوالے سے کسی مسلح تنظیم نے بیان جاری نہیں کی ہے ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post